Wednesday, April 24, 2024

سپریم کورٹ کا این اے 19 ہری پور میں دوبارہ الیکشن کا حکم

سپریم کورٹ کا این اے 19 ہری پور میں دوبارہ الیکشن کا حکم
June 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سپريم کورٹ نے تحريک انصاف کے عامر زمان کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے این اے انیس ہری پور  میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد ايس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے  تحريک انصاف کے عامرزمان کيانی  کی  انتخابی نتائج پر نظر ثانی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے فيصلہ سناتے ہوئے این اے انیس ہری پور میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا۔ بنچ میں شامل جسٹس عظمت نے فيصلے سے  اختلافی نوٹ لکھا۔ اس سے قبل سپريم کورٹ نے  سات پولنگ اسٹيشنوں پر دوبارہ اليکشن کروانے کا حکم ديا تھا۔