Friday, April 19, 2024

سپریم کورٹ کا اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم
January 3, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور ایل ڈی اے کو تعمیراتی کمپنیوں کو بروقت ادائیگیوں کی بھی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو عدالت خود سپروائز کر رہی ہے۔ عوامی سہولت کے پیش نظر ٹائم فریم مانگا تھا۔ نجی کمپنی کے وکیل نعیم بخاری نے بتایا کہ ایل ڈی اے منصوبے کو مکمل نہیں کرنا چاہتا۔ ہمیں ایک ارب کی ادائگیاں نہیں کی جا رہی ہے۔ وکیل اے ڈی اے نے موقف اپنایا کہ ادئیگی کیلئے کمپنیوں کے کام کی پیمائش ہونی ضروری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کمپنیوں کو پیسہ ملے گا تو کام ہو گا۔ بلوں کی ادائیگی تعمیراتی کمپنیوں کیلئے شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اورنج لائن منصوبے کی وجہ سے کئی لوگ بری طرح متاثرہوئے ۔ گندے پانی سے لاہور میں پھر ہیپاٹائٹس پھیل رہا ہے۔ عدالت نے تعمیراتی کمپنیوں کو ایک ارب روپے کی ادائیگیوں کے چیک آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا اور کہا کمپنیاں ایل ڈی اے کو ایک ارب کی بنک گارنٹی فراہم کرنے کی پابند ہو گیں۔ چیف جسٹس نے کمپنیوں کو خبردار کیا کہ مقررہ وقت تک کام مکمل نہ ہوا تو جرمانہ بھی ہو گا۔ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔