Sunday, May 5, 2024

سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائئیکورٹ کو مشرف غداری کیس میں درخواستیں ایک ماہ کے اندر نمٹانے کی ہدایت کردی

سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائئیکورٹ کو مشرف غداری کیس میں درخواستیں ایک ماہ کے اندر نمٹانے کی ہدایت کردی
May 7, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کومشرف غداری کیس میں درخواستیں ایک ماہ کےاندرنمٹانے کی ہدایت کردی۔   تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خصوصی عدالت کو کام سے روکنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ درخواست توفیق آصف کی جانب سے دائرکی گئی تھی سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کوتیس دن کےاندرمشرف غداری کیس کے حوالے سے دائر تمام درخواستیں نمٹانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں زاہد حامد، عبدالحمید ڈوگر اور شوکت عزیز نے دائر کی تھیں۔ ہائیکورٹ نے تینوں کی درخواستوں پر خصوصی عدالت کو کام سے روک دیا تھا۔ خصوصی عدالت نے تینوں افراد کو غداری کیس میں شریف ملزم بنانے کا حکم دیا تھا