Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ پیر کے روز فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سنائے گی

سپریم کورٹ پیر کے روز فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سنائے گی
August 27, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ پیر کے روز فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سنائے گی ۔ فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 16ملزمان کی قسمت کا فیصلہ سپریم کورٹ کا 5رکنی بنچ کرے گا۔ تفصیلات کےمطابق فوجی عدالتوں کی جانب سے مختصر ٹرائل کے بعد دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سزائے موت کے پروانوں پر آرمی چیف کے دستخط بھی ہوچکے تاہم ملزمان نے سزائے موت کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کردی تھیں۔ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے والے مبینہ دہشتگردوں پر آرمی پبلک سکول پشاور فوجی قافلوں پر حملے اورطالبان کے ساتھ رابطے رکھنے کاالزام تھا سپریم کورٹ کے 5رکنی لارجر بنچ نے سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلوں پر مفصل سماعت کئی ماہ تک جاری رکھی ۔ اس دوران ملزمان کو پھانسی دینے کا حکم بھی روک دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کا 5رکنی لارجر بنچ پیر کو ان اپیلوں پر اپنا تاریخی فیصلہ سنائے گا جس کی سربراہی چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کرینگے۔