Monday, September 16, 2024

سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر کیس میں سیمنٹ فیکٹریوں کے مالکان کو طلب کر لیا

سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر کیس میں سیمنٹ فیکٹریوں کے مالکان کو طلب کر لیا
April 5, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کٹاس راج ہندوئوں کی عبادت گاہ ہے ، جھیل کا پانی ان کےلیے پاکیزہ ہے، نوٹس جاری کرچکے ، سیمنٹ فیکٹریاں دریا کا پانی استعمال کریں ، یہ مذاق نہیں پانی کا مسئلہ ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نہیں چاہتے خشک سالی ہو اور لوگ پیاسے رہیں ، سیمنٹ کی قلت ہو گی تو دیکھ لیں گے۔ فیکٹریاں 5 سال کا پلان بنا کر دیں۔ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کہ عدالت نے عوام کو ریلیف دینا ہے۔ فیکٹری ایک جگہ سے دوسری جگہ جا سکتی ، لوگ اپنے آبائی گھروں کو کیسے چھوڑ دیں۔ عدالت نے فیکٹری مالکان کوطلب کرتے ہوئے کہا کہ جو مالک نہیں آیا اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیںگے۔ چیف جسٹس نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کٹاس راج کا دورہ بھی کرنا پڑا تو تیار ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی۔