Sunday, September 8, 2024

سپریم کورٹ نے کراچی کی سڑکوں سے غیرقانونی سائن بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے کراچی کی سڑکوں سے غیرقانونی سائن بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانے کا حکم دیدیا
August 26, 2015
کراچی (92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی کی سڑکوں سے 4ہفتوں میں غیرقانونی سائن بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانے کا حکم دےدیا۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ کل کوہمیں بھی ماتھوں پر اشتہار لگا کر سڑکوں پر کھڑا کر دیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں غیرقانونی سائن بورڈز اور ہورڈنگز کیس کی سماعت ہوئی ۔ فیصل اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر اداروں نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کر دی۔ فیصل کنٹونمنٹ بورڈکی رپورٹ کے مطابق ان کی حدود میں 93 غیرقانونی سائن بورڈز نصب ہیں جن میں 24 ہٹا دئیے گئے ہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کوئی بھی ادارہ عدالت کو مطمئن نہیں کر سکا۔ آئندہ غیرقانونی سائن بورڈ نظر آیا تو ادارے کا سربراہ ذمہ ہو گا اور توہین عدالت کا سامنا کرنا ہو گا۔ جسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ شہرکی خوبصورت تصویر کو بدنما بنا دیا گیا ہے، ایسا نہ ہوکل ہمیں بھی ماتھوں پر اشتہار لگاکر سڑکوں پر کھڑا کر دیا جائے۔ عدالت نے چار ہفتوں میں کراچی کی سڑکوں سے غیرقانونی سائن بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانے کا حکم دےدیا۔