Sunday, September 8, 2024

سپریم کورٹ نے کراچی میں فٹ پاتھوں، گرین بیلٹس سے غیرقانونی ہورڈنگز اور اشتہاری بورڈز ہٹانے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے کراچی میں فٹ پاتھوں، گرین بیلٹس سے غیرقانونی ہورڈنگز اور اشتہاری بورڈز ہٹانے کا حکم دیدیا
August 20, 2015
کراچی (92نیوز) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر کی فٹ پاتھوں ، گرین بیلٹس اور دیگر عمارتوں پر سائن بورڈز کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 26 اگست تک تمام غیرقانونی ہورڈنگز اور سائن بورڈز ہٹا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس امیرہانی مسلم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے فیصل کنٹونمنٹ بورڈ، کورنگی اور ملیر کے اسٹیشن کمانڈرز ،سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ڈی ایچ اے کے نمائندوں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز بھی جاری کیے۔ عدالت نے سائن بورڈز لگانے سے متعلق کے ایم سی کا نوٹیفیکیشن بھی معطل کردیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لوگوں کی جان کو خطرہ ہے لیکن تمام ادارے پیسہ بنانے کےلئے غیرقانونی ہورڈنگز لگانے کی اجازت دے دیتے ہیں۔