Thursday, April 25, 2024

سپریم کورٹ نے کراچی میں تجوری ہائٹس کو گرانے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے کراچی میں تجوری ہائٹس کو گرانے کا حکم دے دیا
October 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی میں نسلہ ٹاور کے بعد غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی عمارت تجوری ہائٹس کو بھی گرانے کا حکم دے دیا۔

بلڈر کے وکیل رضا ربانی نے کہا کہ ان کا موکل جگہ خالی کرنے کو تیار ہیں۔ الاٹیز سے معاملات حل کرنے اور اسٹرکچر منہدم کرنے کیلئے مہلت چاہئے۔ سپریم کورٹ نے بلڈر کو ریکارڈ اور دیگر سامان نکالنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر کراچی عمارت کے انہدام کی نگرانی کریں۔ ایک ماہ میں اسٹرکچر گرانے کا عمل مکمل کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ الاٹیز کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے۔ الاٹیز کو رقم واپس کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے کمشنر کراچی اور بلڈر کو اسٹرکچر منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔