Friday, March 29, 2024

سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوزات کا ذمہ دار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوزات کا ذمہ دار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو قرار دے دیا
February 19, 2020
 کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوزات کا ذمہ دار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو قرار دے دیا۔ کیس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ایس بی سی اے افسران نے ذاتی مفاد کیلئے شہر کو تباہ کردیا۔ کراچی میں ہزاروں عمارتیں تعمیر ہوتی رہیں اور افسران رشوت وصول کرتے رہے۔ پولیس اور دیگر اداروں نے بھی تحفظ فراہم کیا۔ ادارے کا ڈی جی بھی اپنی مرضی سے غیر قانونی تعمیرات نہیں روک سکتا۔ غیرقانونی تعمیرات سے متعلق 92 نیوز نے بھی اہم تفصیلات حاصل کر لیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کا کا کے دور میں شہر میں خلاف ضابطہ عمارتیں تعمیر کرا کے 115 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی گئی۔ ذرائع کے مطابق منظور کاکا کے دور میں عمارتوں کے نقشے اور این او سی جاری کرکے بھی اربوں روپے کمائے گئے۔ منظور کاکا کیخلاف نیب میں 55 ارب جبکہ اینٹی کرپشن  میں ایس بی سی اے حکام کیخلاف 60 ارب روپے سے زائد کرپشن کی تحقیقات چل رہی ہے۔