Thursday, May 2, 2024

سپریم کورٹ نے کراچی میں بجلی کے بحران پر برہمی کا اظہار کیا

سپریم کورٹ نے کراچی میں بجلی کے بحران پر برہمی کا اظہار کیا
May 12, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے کے الیکٹرک سی ای او طیب ترین  کی سرزنش کی۔ کراچی میں بجلی کے بحران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ کیا شہریوں کو آپ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں، فالٹ آگیا تو بیک اپ ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگلے ہفتے سے رمضان آرہا ہے ،کراچی کے لوگ رمضان کیا کریں گے۔ یہ مجرمانہ غفلت ہے ، کیوں نہ آپ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے کہا کہ بیس مئی تک تمام صورتحال سے آگاہ کریں، لوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی عدالت میں پیش کیا جائے۔ دوسری طرف سپریم کورٹ نے حیدرآباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ سربراہ حیسکو کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو آپ کی گھر پر بارہ گھنٹے بجلی بند کر دیں گے۔ جنریٹر چلانے کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔ ادھر سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی کے معاملے کی بھی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر پابندی عائد کر دی تاہم زیر التوا ء منصوبے مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔