Friday, April 19, 2024

سپریم کورٹ نے ڈالر گرل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواستیں نمٹادیں

سپریم کورٹ نے ڈالر گرل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواستیں نمٹادیں
September 21, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ نے ڈالر گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواستیں نمٹا دیں عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کو کیس جلد نمٹانے کی ہدایت کردی چیف جسٹس آٖف پاکستان  کہتے ہیں عدالت عالیہ کو لمبی تاریخیں نہیں دینی چاہئیں۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ ایان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے سپریم کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ 16 دنوں میں ہائی کورٹ کیس کا فیصلہ کرے ڈھائی مہینے گزر گئے لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کیا اس ملک میں نظام عدل بھی ہے؟؟۔۔سپریم کورٹ کے احکامات کی کوئی اہمیت ہے؟؟ایان علی کیس کی کوئی مثال نہیں ملتی بیرون ملک معاہدے نہ کرنے پر ایان علی کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ ہائیکورٹ میں جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ کیس سپریم کورٹ میں ہے جس پرجسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ آپ تو ایسی انفارمیشن دے رہے ہیں جیسے کوئی سنسر لگا ہوا ہو لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی سندھ ہائیکورٹ کومتعلقہ تاریخ تک کیس نمٹانے کی ہدایت کی جائے۔ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کو کیس جلد سے جلد سے نمٹانے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کہتے ہیں سندھ ہائیکورٹ کو لمبی تاریخیں نہیں دینی چاہئے۔