Monday, September 16, 2024

سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کردی
March 28, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج کردی۔

درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ تقرریوں میں قواعدوضوابط کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔

عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمیشن اور  ممبران کی تعیناتی چیلنج کرنے کا آپ کے پاس کیا استحقاق ہے؟۔