Friday, May 17, 2024

سپریم کورٹ نے چیئرمین فلڈ کمیشن ، این ڈی ایم اے اور سیکرٹری پانی و بجلی  سمیت متعلقہ حکام کو طلب کر لیا  

سپریم کورٹ نے چیئرمین فلڈ کمیشن ، این ڈی ایم اے اور سیکرٹری پانی و بجلی  سمیت متعلقہ حکام کو طلب کر لیا  
July 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق  سپریم کورٹ نے چئیرمین وفاقی فلڈ کمیشن،چیئرمین این ڈی ایم اے،سیکرٹری پانی وبجلی کمشنر برائے انڈس واٹر اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی،ڈی جی میٹ کو 9 جولائل کو طلب کرلیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق  کیس کی سماعت کی ،عدالت نے چئیرمین وفاقی فلڈ کمیشن،چئیرمین این ڈی ایم اے سیکرٹری پانی وبجلی کمشنر برائے انڈس واٹر اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی،ڈی جی میٹ کو 9 جولائل کو طلب کرلیا۔ جسٹس ثاقب نثار کا اپنے ریمارکس  میں کہنا تھا کہ  جب تک وفاق اور صوبے ملکر کام نہیں کریں گے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری رہیں گی سینئر انجنئیر وفاقی فلڈ کمیشن ظفر اقبال نے عدالت کو بتایا کہ بھارت سے ڈیموں اور ان سے پانی کے اخراج کی معلومات  کی درخواست کی تھی تاہم بھارت نے تعاون نہیں کیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کیسے حکم دے کہ آپ بھارت پر دباؤ ڈال کر معلومات حاصل کی جائیں عدالت مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے سکتی ہے،جس میں تمام اداروں کو آن بورڈ لیا جائے۔ اگر آپ کو کام کرنے میں مسئلہ ہے تو میرے چیمبر بیٹھ کر کام کرلیں بعدازیں عدالت نے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی۔