Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ نے چھاتی کے کینسر کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے چھاتی کے کینسر کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لے لیا
November 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے دل کے مریضوں کیلئے اسٹنٹس پر لئے گئے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چھاتی کے سرطان کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ کسی سرکاری اسپتال میں میموگرافی اور بریسٹ کینسر علاج کی سہولت نہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں علاج کیلئے خواتین کے پردے کا انتظام اور ماہرین پر مشتمل عملے میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ خواتین کی اکثریت نجی اسپتالوں سے مہنگا علاج کرانے کی سقت نہیں رکھتیں۔ خواتین میں بریسٹ کینسر کے ابتدائی سٹیج پر تشخیص کے لیے کوئی انتطامات نہیں۔ صرف صاحب حیثیت خواتین ہی مہنگا علاج کروا پاتی ہیں۔

چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ خواتین معاشرے کا 50 فیصد حصہ ہیں۔ چھاتی کا کینسر خواتین کو بہت تیزی سے متاثر کر رہا ہے۔