Friday, May 3, 2024

سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی کو چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈہاک کونسل قائم کر دی

سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی کو چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈہاک کونسل قائم کر دی
April 17, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی کو چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈہاک کونسل قائم کر دی۔ جسٹس ریٹائرڈ اعجازافضل خان سربراہ ہوں گے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ ایڈ ہاک کونسل کے ممبران میں اٹارنی جنرل ، سرجن جنرل آفس پاکستان ، وائس چانسلر نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ، وائس چانسلر سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی ، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی ، وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ، وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی کوئٹہ ، پرنسپل مونٹ مورینسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور شامل ہوں گے۔ عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست بھی خارج کر دی۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔