Monday, May 13, 2024

سپریم کورٹ نے پولی کلینک انفراسٹرکچر از خود نوٹس کیس نمٹا دیا

سپریم کورٹ نے پولی کلینک انفراسٹرکچر از خود نوٹس کیس نمٹا دیا
January 23, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے پولی کلینک انفراسٹرکچر از خود نوٹس کیس نمٹا دیا ،عدالت نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت اور پولی کلینک انتظامیہ  نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا ،  ایسا لگ رہا ہے کہ پولی کلینک انتظامیہ کو ہائی کورٹ کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ  پولی کلینک انتظامیہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے خوش ہے ، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا پولی کلینک انتظامیہ نہیں چاہتی کہ اسپتال کی توسیع ہو۔ ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک نے عدالت کو بتایا کہ  ہم تو چاہتے تھے کہ پارک والی جگہ پر سی ڈی اے اجازت دے تو تعمیرات کریں ، یہ معاملہ کئی سالوں سے لٹک رہا ہے اس لیےہم نے تجویز دی تھی  کہ کسی دوسری جگہ عمارت تعمیر کریں۔ جسٹس اعجاز احسن  نے ریمارکس دیے کہ آپ کیا چاہتے ہیں کہ پولی کلینک اسپتال کی آدهی عمارت یہاں اور آدھی کسی دوسرے سیکٹر میں ہو، سپریم کورٹ نے اس لیے از خود نوٹس لیا تھا کہ اسپتال کی تعمیر کا مسئلہ حل ہو۔