Thursday, April 18, 2024

سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس نہیں صادق اور امین کا کیس تھا : خورشید شاہ

سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس نہیں صادق اور امین کا کیس تھا : خورشید شاہ
November 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس نہیں،صادق اور امین کا کیس تھا انگریزی اخبارکی خبر کی تصدیق سنیئر وزیر نے کی تھی پرویز رشید کو تو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ  میں پانامہ  انکشافات  سے  متعلق  کیس ہوتا تو  حسن  ،حسین  اور  مریم نواز کو بھی  نوٹسز جاری ہوتے۔ خورشید شاہ کہتے ہیں کہ جس صوبے کا وسط ایشیا  کو راستہ جاتا  ہے اس صوبے کا راستہ بند کرنا دشمنوں کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے۔ پی ٹی آئی کے  کارکنان پر تشدد اور عارف علوی کو جس طرح گھسیٹ کر گرفتار کیا گیا وہ قابل مذمت ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ انگریزی اخبار کی خبر کی سینئر وزیر نے تصدیق کی تھی۔ پرویز رشید کو تو قربانی کا بکرابنایا گیا ہے۔خورشید شاہ نے مزیدکہا کہ ڈی جی رینجرز کبھی بھی سی ایم سندھ کی سرزنش نہیں کرسکتا. وہ ان کے زیر دست ہے۔