Friday, April 19, 2024

سپریم کورٹ نے پاناما لیکس سے متعلق 2درخواستیں نمٹا دیں

سپریم کورٹ نے پاناما لیکس سے متعلق 2درخواستیں نمٹا دیں
March 1, 2017

اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ نے پاناما لیکس سے متعلق دو درخواستیں نمٹا دیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ پاناما لیکس سے متعلق درخواستں سن چکے، فیصلہ بھی محفوظ ہوچکا ہے۔ وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ نے پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دینے اور کیس میں فریق بننے کی استدعا کی تھی۔

دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ پاناما لیکس سے متعلق درخواستں سن چکے ہیں۔ پاناما لیکس کا فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے۔