Saturday, May 11, 2024

سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے سے بزنس پلان طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے سے بزنس پلان طلب کرلیا
January 28, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی ، وزیر ریلوے شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے  ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانے کا بزنس پلان طلب کرلیا۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے  کہ بزنس پلان سے انحراف پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی ، شیخ رشید بولے وزارت ریلوے چیف جسٹس کی ہدایت پر آگے بڑھے گی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے  کہ اس انتظامیہ سے ریلوے نہیں چلنے والی ، آگ لگنے سے 70 بندے جل گئے ،  آپ نے کیا کارروائی کی۔ https://www.youtube.com/watch?v=rOxW1noP1pg وفاقی وزیر ریلوے نے عدالت کو بایا کہ 29 ذمہ داروں کو ریلوے سے نکال دیا گیا ، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ وہ تمام چھوٹے افسران ہوں گے ، بڑے لوگوں کی باری کب آئے گی ۔ شیخ رشید نے عدالت کو بتایا کہ  بڑے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ بھی تو بڑے ہیں ، آپ کو بھی تو استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا ، نہ انجن ہیں نہ ٹریک ، ریلوے کی زمینوں پر لوٹ مار مچی ہوئی ہے ، کراچی تا خیبر ریلوے کی زمین لوگوں کو دے دی گئی ہے ۔ وفاقی وزیر نے عدالت کو بتایا کہ کسی کو ریلوے کی زمین نہیں  دی ، 18 گھنٹے تک کام کرتا ہوں ۔