Monday, May 6, 2024

سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ مکمل ہونے کی تاریخ طلب کرلی

سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ مکمل ہونے کی تاریخ طلب کرلی
January 8, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ مکمل ہونے کی تاریخ طلب کرلی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ تعمیراتی کمپنیوں کو ادائیگیاں شروع ہوگئیں، انکی تو موجیں لگ گئیں۔ اورنج لائن ٹرین منصوبہ کب مکمل ہوگا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے تعمیراتی کمپنیوں سے تاریخ طلب کرلی۔ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ   کمپنیوں کو ادائیگیاں ہو رہی ہیں، انکی موجیں لگ گئی ۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تعمیراتی کمپنیوں کیلئے 40 اور 60 کروڑ روپے کے علیحدہ علیحدہ چیک پیش تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے ایک ارب روپے کی گارنٹی کدھر ہے؟، گارنٹی غیر مشروط ہو گی۔ جس پر وکیل نے بتایا کہ چیک کچھ دیر میں پیش کردیں گے چیف جسٹس نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ، تو تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے بتایا گیا کہ منصوبہ پر کام جاری ہے، تکمیل کا ہدف پورا کریں گے۔ عدالت نے سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے قرار دیا کہ مزید سماعت چیمبر میں کی جائے گی۔