Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ نے نیب کی کارکردگی رپورٹ لااینڈ جسٹس کمیشن کے حوالے کر دی

سپریم کورٹ نے نیب کی کارکردگی رپورٹ لااینڈ جسٹس کمیشن کے حوالے کر دی
July 31, 2015
  اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ نے نیب کارکردگی رپورٹ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے حوالے کردی لا جسٹس کمیشن کو ایک ہفتے میں نیب کی کارکردگی پر جوابی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس دوست محمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نیب کارکردگی کیس کی سماعت کی. پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص قدیر ڈار کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے کیسز جلد نمٹانے کے لیے آٹو میٹڈ سسٹم پر کام شروع کردیا ہے. عدالت نے رپورٹ کے جائزے کا کام لا اینڈ جسٹس کمیشن کو سونپتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔