Thursday, April 18, 2024

سپریم کورٹ نے میٹرو لائن منصوبے کو گرین سگنل دے دیا

سپریم کورٹ نے میٹرو لائن منصوبے کو گرین سگنل دے دیا
December 8, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے 31 شرائط کے ساتھ پنجاب حکومت کو میٹرو لائن منصوبے کی اجازت دے دی۔
کیس کا فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ 30 دنوں کے اندر پنجاب حکومت رپورٹ پیش کرے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ آثار قدیمہ کے 11 مقامات کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ مختص کیا جائے۔
قبل ازیں نا قص بنیادوں والےمنصوبے کے خلاف تاریخی عمارات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں نے بھی آواز اٹھائی اور مزدوروں کی حق تلفی اور جانوں کے ضیاع پر سول سوسائٹی بھی سڑکوں پر نکلتی رہی۔
حکومت کسی اعتراض کو خاطر میں نہ لائی تو منصوبے سے متاثر ہونے والے 400 گھرانوں کے افراد فریاد لے کر لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے اورنج لائن منصوبہ پر سرخ لکیرکھینچتے ہوئے 28 جنوری 2016 کو 83 صفحات پر مشتمل تحریری حکمِ امتناعی جاری کر دیا جس کے مطابق 11 تاریخی عمارتوں کے 200 فٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کی تعمیرات روکنے کا حکم دیا گیا۔