Friday, April 19, 2024

سپریم کورٹ نے ملک ریاض ، ان کی اہلیہ اور بچوں کی ذاتی جائیدادیں قبضہ میں لے لیں

سپریم کورٹ نے ملک ریاض ، ان کی اہلیہ اور بچوں کی ذاتی جائیدادیں قبضہ میں لے لیں
June 27, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ نے ملک ریاض،ان کی اہلیہ اور بچوں کی ذاتی جائیدادیں قبضہ میں لے لیں۔بحریہ ٹاؤن  کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے   ملک ریاض کو15دن میں 5ارب کی سکیورٹی جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ بحریہ ٹاؤن کیس میں ملک ریاض نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ،  عدالت نے ملک ریاض، اہلیہ اور بچوں کی ذاتی جائیدادیں قبضہ میں لے لیں ،  چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک ریاض کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کل کی ساری عدالتی کارروائی میڈیا نے بلیک آؤٹ کردی ۔کیا آپ کا اتنا اثرورسوخ ہے؟  پیسے تو نہیں لگا دیئے؟۔ بحریہ ٹاؤن کیس میں ملک ریاض نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے ،  جواب میں کہا گیا ہے کہ  بحریہ ٹاؤن کے تمام مقدمات سے متعلق معاملات حل ہونے تک رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں رہے گی۔ عدالت نے ملک ریاض، اہلیہ اور بچوں کی ذاتی جائیدادیں قبضہ میں لے لیں۔ملک ریاض اور اہلخانہ ذاتی جائیدادیں بیچ نہیں سکیں گے۔ سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو سرمایہ کاروں سے رقم وصول کرنے کی بھی اجازت دیدی ،  واجبات کی رقم زمین کی ڈویلپمنٹ پر خرچ کی جائے گی۔ عدالت کی جانب سے ہر ماہ  آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیدیا گیا، عدالت کے حکم کے مطابق آڈٹ رپورٹ آڈیٹر جنرل پاکستان سے مصدقہ ہوگی۔ دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے ملک ریاض کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کل کی ساری عدالتی کارروائی میڈیا نے بلیک آؤٹ کردی  ، کیا آپ کا اتنا اثرورسوخ ہے؟ پیسے تو نہیں لگا دیے؟ ۔ ملک ریاض نے کہا کہ ہر چیز ان کے نام نہ لگائی جائے ،  کیا گناہ کیا ہے   کہ پورے میڈیا میں انھیں ڈان بنا دیا گیا ۔  چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیا آپ حکومتیں بنانے اور گرانے میں ڈان نہیں بنے رہے؟، حکومتیں بنانے اور گرانے کا کام چھوڑ دیں۔ سینٹ الیکشن میں آپ نے کیا کیا؟، ہمیں سب پتہ ہے ۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وہ کراچی بحریہ ٹاؤن کا دورہ کرینگے  اگر ملک ریاض کو جیل بھیج دیا تو جہاں کرین کھڑی ہے وہیں کھڑی رہے گی۔ عدالت نے نظرثانی اپیلوں نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے لئے پانچ رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دیدیا ،سماعت موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد ہو گی۔