Thursday, April 25, 2024

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے کا از خود نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے کا از خود نوٹس لے لیا
November 21, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے کا از خود نوٹس لے لیا۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ بھی طلب کر لی ۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد اور پنجاب کے آئی جیز، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس کر دیئے ہیں۔ عدالت نے 23 نومبر تک متعلقہ حکام سے جواب مانگا ہے کہ بتایا جائے عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے اب تک کیا اقدامات کئے گئے ہیں ؟۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک شہری کی درخواست پر دھرنا ختم کرانے کا حکم بھی دے رکھا ہے جس پر تا حال کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔
عدالت عالیہ نے گزشتہ سماعت پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھی طلب کیا جس پر احسن اقبال نے عدالت پیش ہو کر 48 گھنٹے تک کی مہلت مانگی۔