Saturday, April 20, 2024

سپریم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کی غیرمشروط معافی قبول کرلی

سپریم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کی غیرمشروط معافی قبول کرلی
December 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی غیرمشروط معافی قبول کرلی اور آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت  کر دی۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا معافی قبول ہونے کا دیگر مقدمات پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ جائز تنقید پر کسی کو اعتراض نہیں مگر تنقید ایک حد تک ہونی چاہئے۔