Saturday, April 27, 2024

  سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ دومجرموں کی سزا پر عملدرآمد روک دیا

   سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ دومجرموں کی سزا پر عملدرآمد روک دیا
December 7, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کی جانب سے 2 مجرموں کو سنائی گئی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا تفصیلات کےمطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے حیدر علی اورقاری ظاہر گل کی درخواست کی سماعت کی،ملزمان کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے دلائل میں کہا کہ فوجی عدالت میں ملزمان کا موقف ہی نہیں سنا گیا ، نہ ہی انہیں وکیل تک رسائی دی گئی۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے دی گئی سزاؤں کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے تاحکم ثانی سزائے موت کے حکم نامے پر عمل درآمد روک دیا جب کہ سپریم کورٹ کےلارجربینچ کی تشکیل کیلئےمعاملہ چیف جسٹس کوبھجوا دیا گیا ہے۔