Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ نے غیرملکی شہریت رکھنے والے افسران کی فہرست مانگ لی

سپریم کورٹ نے غیرملکی شہریت رکھنے والے افسران کی فہرست مانگ لی
January 18, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ نے غیر ملکی شہریت رکھنے والے افسران کی فہرست طلب کر لی ۔ معاملہ 92 نیوز کے پروگرام مقابل میں سینئر تجزیہ کار روف کلاسرا اور عامر متین زیر بحث لائے  تھے  ۔ جس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر ملکی شہریت رکھنے والے افسران کی فہرست طلب کر لی ہے ۔

 چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے  نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کوگریڈ 17 سے گریڈ 21 تک کےدوہری شہریت رکھنے والے افسران  کی فہرست جمع کرانے کا حکم  دیدیا۔

اعلیٰ سرکاری افسران کی دوہری شہریت کا معاملہ 92 نیوز کے پروگرام مقابل میں سینئر تجزیہ کار روف کلاسرا اور عامر متین زیر بحث لائے  تھے۔

اس سے پہلے بھی دوہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران واہلکاروں کےخلاف آرٹیکل184(3) کے تحت سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی تھی ۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کررکھی ہے کہ دوہری شہریت کے حامل افسران کو سرکاری عہدوں سے معطل کرکے ان کے کام کرنے پر پابندی لگائی جائے۔