Wednesday, May 8, 2024

سپریم کورٹ نے سیف اللہ ابڑو کو الیکشن لڑنے کی اجازت د ے دی

سپریم کورٹ  نے سیف اللہ ابڑو کو الیکشن لڑنے کی اجازت د ے دی
March 2, 2021

کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ نے سندھ سے پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی، عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل نمٹا دی ۔

درخواست گزار شاہد علی رند نے  سیف اللہ ابڑو کی نا اہلی کیلئے اپیل دائر کی تھی ، عدالت نے درخوا ست گزار کو الیکشن کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔

سیف اللہ ابڑو سندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں ، سیف اللہ ابڑو پر ٹیکنوکریٹ کی تعریف پر پورا نہ اترنے کا الزام تھا۔