Tuesday, May 7, 2024

سپریم کورٹ نے سندھ کول اتھارٹی میں بے ضابطگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

سپریم کورٹ نے سندھ کول اتھارٹی میں بے ضابطگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا
April 28, 2018
کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ نے سندھ کول اتھارٹی میں بے ضابطگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا تھر میں بچے بھوک سے مررہے ہیں، 10، 15 ارب کس کے اکاؤنٹ میں گئے۔۔ ؟ اتنا پیسہ عوام پر لگ جاتا تو سندھ کی حالت بدل جاتی۔ جسٹس گلزار احمد نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں ہمیں علم نہیں، معاملہ نیب کو بھیجوایں۔۔؟ باقی صوبوں میں پچاس فیصد لگ جاتا ہوگا، یہاں تو سب لوٹ لیا جاتا ہے،تھر کا کوئلہ نکال کر انہیں مزید تباہ کیا جارہا ہے، سندھ حکومت نے ہر چیز پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا بتایا جائے کتنے منصوبے بنانے گئے، کتنی رقوم جاری ہوئیں، ایک ماہ میں بتائیں، پیسہ کہاں گیا۔