Wednesday, April 24, 2024

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو زمین کی لیز اور منتقلی کی مشروط اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو زمین کی لیز اور منتقلی کی مشروط اجازت دے دی
August 7, 2019
کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو زمین کی لیز اور منتقلی کی مشروط اجازت دے دی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ والے اضلاع میں زمین لیز پر دی جا سکتی ہے جبکہ جن اضلاع میں ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں وہاں پابندی برقرار رہے گی۔ عدالت نے کہا سرکاری محکموں اور اداروں کی جانب سے درخواستوں پر حکومت خود فیصلہ کرے جبکہ 30 سالہ لیز کو99 سال کی لیز میں تبدیل کرنے پر پابندی برقرار رہے گی ۔ جسٹس گلزا احمد نے کہا ایسا کوئی قانون نہیں جس کے ذریعے لیز میں توسیع ہو سکے ۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے قبرستان، جامعات، پاور جنریشن پلانٹس لگانے کیلئے لیز کھولنے کی درخواست کی اور بتایا کہ ٹھٹھہ کے علاوہ تمام اضلاع میں ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے جبکہ پی اے ایف کی جانب سے آپریشنل ضرورت کیلئے 12 ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے ۔