Monday, May 13, 2024

سپریم کورٹ نے سرکلر ریلوے کی بحالی بارےسیکرٹری ریلوےکامؤقف مستردکردیا

سپریم کورٹ نے سرکلر ریلوے کی بحالی بارےسیکرٹری ریلوےکامؤقف مستردکردیا
August 10, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سےمتعلق سیکریٹری ریلوے کا موقف مسترد کر دیا ، عدالت نے سیکریٹری ریلوے کی سرزنش کرتےہوئے کہاکہ آپ کوبحالی کیلئے جو وقت دیا تھا وہ ختم ہو رہا ہے ۔ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ سرکلر ریلوے اسی سال چلنی چاہیے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری  میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق سیکریٹری ریلوے کا موقف مستردکردیا ، چیف جسٹس  نےکہاکہ آپ کو بحالی کیلئے جو وقت دیا تھا وہ ختم ہو رہا ہے۔

عدالت نے سیکرٹری ریلوے کی سرزنش کرتےہوئے کہاکہ ہم آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نےعدالت کو بتایاکہ سرکلر ٹریک پر چوبیس مقامات پر پھاٹک تھے، ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد تمام راستے بند ہو سکتے تھے،ہم نے اسٹیڈی مکمل کرلی ہے 24 میں سے 10 مقامات پر انڈر اور اوور پاسز بنائیں جائیں گے ، رواں مالیاتی سال میں 5 ارب روپے پاسز بنانے کیلئے مختص کیے ہیں،اس ہی ہفتے ٹینڈر کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

چیف جسٹس نےکہاکہ آپ کے منصوبے میں 5 سے 10 سال لگا دیں گے ، کتنے وقت میں یہ گیٹ بن جائیں گے ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نےکہاکہ چھ ماہ کا وقت لگ جائے گا، چیف جسٹس نےکہاکہ یہ سوچ لیں ٹرین اس ہی سال چلنی ہے۔