Tuesday, May 21, 2024

سپریم کورٹ ‏ نے سرکاری زمین بحریہ ٹاؤن کراچی سے واپس لینے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ ‏ نے  سرکاری زمین بحریہ ٹاؤن کراچی سے واپس لینے کا حکم دے دیا
January 22, 2019
کراچی (  92 نیوز) سپریم کورٹ نے  سرکاری زمین بحریہ ٹاؤن سے واپس لینے کا حکم  دے دیا  ۔ کراچی رجسٹری میں عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران  بحریہ ٹاؤن کے وکیل علی ظفر نے  عدالت کو 350 ارب روپے دینے کی پیشکش کی ۔ وکیل بحریہ ٹاؤن کا کہنا تھ کہ  بحریہ ٹاؤن زیادہ سے زیادہ 350 ارب روپے دے سکتا ہے ۔  جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ یہاں کوئی ٹماٹر نہیں بک رہے ۔  قانون کے تحت غیرقانونی قابض زمین نہیں بیچ سکتا ۔ وکیل بحریہ ٹاؤن کا کہنا تھا کہ 600 ارب روپے کا وعدہ نہیں کیا جا سکتا ، وہ وعدہ کر سکتے ہیں جو پورا بھی کر سکیں ،  بحریہ ٹاؤن 16 ہزار ایکڑ کے لئے 358 ارب روپے ہی دے سکتا ہے ۔ وکیل علی ظفر نے کہا کہ  بحریہ ٹاؤن 8سال میں رقم کی ادائیگی کر دے گا ۔ جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ 7068 ایکڑ کے لئے بحریہ ٹاؤن کراچی نے 150 اب روپے کی پیشکش کی ، 9ہزار ایکڑ کے لئے 208 ارب کی پیشکش کی گئی ، یہ معقول نہیں ۔ عدالت نے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی ۔