Wednesday, April 24, 2024

سپریم کورٹ نے سرکاری افسروں کی دوہری شہریت کا نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے سرکاری افسروں کی دوہری شہریت کا نوٹس لے لیا
January 17, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سرکاری افسران اور اعلیٰ عدلیہ سمیت ماتحت عدالتوں میں ججوں کی دوہری شہریت کا نوٹس لے لیا۔
وفاقی حکومت ، سپریم کورٹ اور چاروں ہایکورٹس کے رجسٹرار سے پندرہ دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سروس میٹر کی سماعت کے دوران سرکاری افسران کی دوہری شہریت کا نوٹس لے لیا۔
سپریم کورٹ نے سیکرٹری اسٹیلشمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے دوہری شہریت والے سرکاری افسران کی فہرست 15 دن میں جمع کرائیں۔
اس سے پہلے بھی دوہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف آرٹیکل 184(3) کے تحت سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری خارجہ ، چیئرمین نیب ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ دوہری شہریت کے حامل افسران کو سرکاری عہدوں سے معطل کر کے ان کے کام کرنے پر پابندی لگائی جائے۔