Saturday, April 27, 2024

سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی پولیس مفخر عدیل کی درخواست ضمانت خارج کر دی

سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی پولیس مفخر عدیل کی درخواست ضمانت خارج کر دی
August 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی پولیس مفخر عدیل کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق ایس ایس پی پولیس مفخرعدیل کی درخواست ضمانت ‏پرسماعت کی۔ مدعی کے وکیل اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ بہت ہی خوفناک انداز میں قتل کیا گیا۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ کیس ‏میں 32 گواہان ہیں ابھی تک 13 ہی ہوں گے۔

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ گواہان نہ بھی ہوں تب بھی ملزم کے ‏خلاف ٹھوس شواہد ہیں۔ اب گواہیوں والا دور گیا، سزا دلوانے کیلئے  فرانزک رپورٹس ہی کافی ہیں۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ ملزم پی ایس پی افسر تھا۔ قتل کے بعد بھاگ بھی گیا۔

وکیل نے کہا کہ ملزم بھاگا ‏نہیں گلگت بلتستان میں ڈیوٹی دے رہا تھا۔ مدعی کےوکیل نے بتایا کہ ملزم کا ٹیلی فون لوکیشن ،تیزاب کا خریدنا ہر چیز ثابت شدہ ‏ہے۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ ایک سال سے کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ ‏درخواست واپس لے لیں، ہم پیش رفت کی ہدایت کر دیتے ہیں جس پر ملزم کے وکیل نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔