Saturday, April 27, 2024

سپریم کورٹ نے ریٹنگ کمپنی میڈیا لاجک کے دفاتر سیل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے ریٹنگ کمپنی میڈیا لاجک کے دفاتر سیل کرنے کا حکم دے دیا
September 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) میڈیا لاجک توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے ریٹنگ کمپنی میڈیا لاجک کے دفاتر سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں میڈیا لاجک توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت کا ایف آئی اے کو میڈیا لاجک کے دفاتر سیل کرنے کا حکم سامنے آیا۔  چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سی ای او سلمان دانش پر آج ہی فرد جرم عائد ہو گی۔ سفارش کرانے پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار برہم ہوئے اور سلمان دانش کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ سفارش کرنے والی خاتون نہ ہوتی تو عدالت بلوا لیتے ۔ پابندی کے باوجود میڈیا لاجک کام کر رہا ہے ، جس کیساتھ مل کر مافیا بنایا ہوا ہے اسے بھی جانتا ہوں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کس قانون میں ریٹنگ میڈیا چینل کے لیے ضروری ہے؟۔ریٹنگ کیلئے میڈیا لاجک کا ہونا  ضروری نہیں۔ جس نے جس ادارے کو اشتہار دینا ہے دیں ،ریٹنگ کمپنیاں ہی تمام مسائل کی جڑ ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مزید کہا کہ میڈیا لاجک اور پی بی اے کا گٹھ جوڑ ہے۔ میڈیا لاجک کا آڈٹ  کروانے لگے ہیں۔ میڈیا لاجک ختم ہونے سے اٹارنی جنرل آفس کو کیا مسئلہ ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ریٹنگ کنٹرول کا مافیا بنا ہوا ہے۔ ریٹنگ کے لیے باقاعدہ قانون سازی ہو۔ پیمرا نے تو ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔