Monday, May 6, 2024

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ٹیچرز کو بحال کرنیکا فیصلہ معطل کردیا

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ٹیچرز کو بحال کرنیکا فیصلہ معطل کردیا
December 16, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ٹیچرز کو بحال کرنے کا فیصلہ معطل کردیا ، عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کی اپیلیں سماعت کےلیے منظور کر لی۔

سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا کے ٹیچرز کی بحالی سے متعلق  کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے سماعت سرما تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت  ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ سابق ادوار میں سیاسی ترجیحات پر دھڑا دھڑ ٹیچرز کی بھرتیاں ہوئیں۔جسٹس منیب اختر نے  ریمارکس دیے کہ سیاسی ترجیحات ہونا ایک الگ چیز ہے،  جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ پہلے یہ بتائیں آپکا کیس کیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بتایا کہ جن ٹیچرز کو بھرتی کیا گیا وہ کوالیفائیڈ نہیں تھے۔