Thursday, April 25, 2024

سپریم کورٹ نے حکومت کو بجلی کے بلوں میں سرچارج وصول کرنے کی اجازت دیدی، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

سپریم کورٹ نے حکومت کو بجلی کے بلوں میں سرچارج وصول کرنے کی اجازت دیدی، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
June 8, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ نے بجلی کے بلوں میں سرچارج کی وصولی روکنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اپیل کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل سلمان بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ڈی ایس ایکولائزیشن اور نیلم جہلم سرچارج ٹیکس نہیں قیمت کی مد میں ہیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ کیا سندھ ہائیکورٹ نے اس پر فیصلہ دے رکھا ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ دو ہزار آٹھ میں ہی فیصلہ دے چکی ہے۔ سماعت کے بعد عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ کیس کے حتمی فیصلے تک سرچارج وصولی کی اجازت دے دی گئی۔