Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں بینچ تشکیل دینے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیں

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں بینچ تشکیل دینے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیں
February 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی نظرثانی درخواستیں بینچ تشکیل دینے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے بینچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہے۔

چھ رکنی بینچ نے پانچ ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔ جسٹس منظور احمد ملک  نے فیصلے سے اختلاف کیا، قرار دیا کہ بینچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے۔ چیف جسٹس چاہیں تو درخواستوں پر لارجر بینچ بنا سکتے ہیں۔ فیصلہ لکھنے والا جج سروس میں ہو تو بینچ میں شامل ہونا ضروری ہے۔ عام طور پر کیس کا فیصلہ دینے والا بینچ ہی نظرثانی درخواستیں سنتا ہے۔ نظرثانی بنچ میں فیصلہ تحریر کرنے والا جج لازمی شامل ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ فیصلہ تحریر کرنے والا جج دستیاب نہ ہو تو حکمنامے سے متفق جج شامل ہوتا ہے۔ عدالت نے تمام درخواستیں نمٹاتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیا۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 10 دسمبر کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔