Friday, March 29, 2024

سپریم کورٹ نے تھرکول منصوبہ کرپشن کیس تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا دیا

سپریم کورٹ نے تھرکول منصوبہ کرپشن کیس تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا دیا
November 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے تھرکول منصوبہ کرپشن کیس تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا دیا۔

چیف جسٹس نے قرار دیا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پرسندھ حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، رپورٹ کے مطابق ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کے فنڈ کا استعمال شفاف انداز میں نہیں ہوا، سندھ حکومت کو اس سارے معاملے کی کوئی پرواہ نہیں، چیئرمین نیب دیکھیں کیا اختیارات کا ناجائز استعمال کا کیس بنتا ہے اور 3 ماہ میں رپورٹ پیش کریں۔

عدالت نے نیب سرکاری فنڈز کی خردبرد میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی  کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ تھر کے لوگ بنیادی سہولیات اور پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں۔ ٹھٹھہ، منوڑا اور سجاول کے حالات بھی اچھے نہیں۔ وزیراعلی سندھ سمیت کسی سرکاری عہدیدار کی معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ سارا پیسہ ایک اکائونٹ سے نکل کر دوسرے میں چلا گیا اسی لیے دلچسپی نہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 ماہ تک کے لئے ملتوی کردی۔