Friday, May 17, 2024

سپریم کورٹ نے تھر کول منصوبہ تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا دیا

سپریم کورٹ نے تھر کول منصوبہ تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا دیا
December 6, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم  کورٹ میں تھر کول منصوبے کے آڈٹ  سے متعلق آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی ۔ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے منصوبہ تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوادیا۔ سپریم کورٹ میں تھر کول منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ آڈیٹر جنرل نے حتمی رپورٹ عدالت پیش کی ۔ رپورٹ کے مطابق اب تک منصوبے پر 4ارب 69 کروڑ روپے خرچ ہوئے ۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ  ثمر مبارک  مند نے کہا تھا بجلی سے ملک کو مالا مال کردوں گا،جو اربوں روپے لگے ان کا حساب کون  دے گا۔ عدالت عالیہ نے  نیب کو آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں ثمر مبارک مند کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔