Friday, March 29, 2024

سپریم کورٹ نے توہین رسالت کی ملزمہ آسیہ بی بی کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا، اپیل سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ نے توہین رسالت کی ملزمہ آسیہ بی بی کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا، اپیل سماعت کیلئے منظور
July 22, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے توہین رسالت میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا پر عملدرآمد تاحکم ثانی روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے آسیہ بی بی کی اپیل پر ابتدائی سماعت کی۔ ملزمہ کے وکیل سیف الملوک ایڈووکیٹ نے دلائل میں یہ اعتراض اٹھایا کہ سزائے موت کے فیصلے میں کئی قانونی سقم ہیں اور شہادتوں میں تضاد پایا جاتا ہے۔ وکیل کے مطابق مقدمہ تاخیر سے درج ہوا اور اسی وجہ سے پولیس نے تفتیش کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔ سیف الملوک ایڈووکیٹ کے مطابق آسیہ بی بی کے خلاف توہین رسالت کا جو الزام لگایا گیا ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اپیل پر ابتدائی سماعت کے بعد اس کو باقاعدہ سماعت کےلئے منظور کرلیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سزا پر عمل درآمد اپیل کے فیصلے تک روک دیا۔