Sunday, September 8, 2024

سپریم کورٹ نے تلور کے شکار پر عائد پابندی ہٹا دی

سپریم کورٹ نے تلور کے شکار پر عائد پابندی ہٹا دی
January 22, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ میں تلور  کے شکار پر عائد پابندی ہٹا دی تفصیلی فیصلہ جاری  کر دیا گیاعدالت نے فیصلہ آٹھ جنوری کو محفوظ کیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ نے تلور کےشکار پر پابندی ختم کر دی  اس ضمن میں بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا  یوں تلور کے شکار پر پابندی اب نہیں رہی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 8 جنوری  کو فیصلہ محفوظ کیا تھا  عدالت  نے  چار ایک  کی ا کثریت سے فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسی  کا اختلافی نوٹ بھی موجود ہےجسٹس ثاقب نثار  کے تحریر کردہ  تفصیلی فیصلے کے مطابق تمام درخواستوں کو نئے سرے سے سنا جائے گا جبکہ ریکارڈ پر ظاہری طور نمایاں غلطیاں تھیں ۔