Saturday, April 27, 2024

سپریم کورٹ نے بھارتی مواد دکھانے پر مکمل پابندی عائد کر دی

سپریم کورٹ نے بھارتی مواد دکھانے پر مکمل پابندی عائد کر دی
October 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے بھارتی مواد دکھانے پر مکمل پابندی عائد کر دی اور کہا کہ بند کریں یہ بھارتی مواد ، کوئی ہمارا ڈیم بند کرا رہا ہے تو ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں؟ْ۔ سپریم کورٹ  آٖف پاکستان کی جانب سے بھارتی مواد دکھانے پر پابندی کے اعلان کا پاکستان کی فنکار برادری اور لاہورکے عوامی حلقوں نے خیرمقدم کیا۔ مختلف فنکاروں کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈراموں اور نشریات پر پابندی دیرینہ مطالبہ تھا۔ اس پابندی سے پاکستانی انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔ اپنا کلچر دکھانے کا پورا پوراموقع مل سکے گا۔ لاہور کے شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ملکی مفاد کا فیصلہ قرار دیا ۔