Monday, September 16, 2024

سپریم کورٹ نے این اے 19 ہری پور کا ضمنی الیکشن رکوانے کےلئے عمر ایوب کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے این اے 19 ہری پور کا ضمنی الیکشن رکوانے کےلئے عمر ایوب کی درخواست مسترد کر دی
August 12, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ نے این اے 19 ہری پور ضمنی انتخاب رکوانے کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے انتخابی عذداری کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے این اے 19 ہری پور ضمنی انتخاب رکوانے کی درخواست مسترد کردی۔ درخواست ن لیگ کے رہنما عمر ایوب نے دائر کی تھی۔ عدالت نے نظرثانی کی درخواست کا معاملہ لارجر بینچ میں سننے کے لیے چیف جسٹس کے پاس بھجوا دیا۔ کیس کا فیصلہ تین رکنی بینچ نے دیا تھا جبکہ نظر ثانی میں دو رکنی بینچ نے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔