Saturday, April 20, 2024

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مستردکردیا

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مستردکردیا
March 4, 2015
اسلام آباد (ویب ڈیسک )سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد رات 8 بجے دوبارہ لوکل باڈی انتخابات کیس کی  سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں شروع ہوئی جس میں اٹارنی جنرل نے تینوں صوبوں اورکنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول عدالت میں جمع کرایا۔ شیڈول میں بتایا گیا کہ کنٹونمنٹ میں پولنگ کا عمل 16 مئی سے شروع ہوگا تاہم سندھ اور پنجاب میں انتخابی فہرستیں 2013 کے مطابق ہیں اور ان صوبوں میں حلقہ بندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔ اٹارنی جنرل کے جواب پر عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کی ذمے داری پوری نہیں کی جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرے گا۔ عدالت عظمیٰ نے حلقہ بندیاں 4 ماہ میں مکمل کرنے اور رواں سال ستمبر میں سندھ اور پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم صادر کردیا