Thursday, April 18, 2024

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی بارے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی بارے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی
November 14, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ کی وطن واپسی سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرلی، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اسحاق ڈار کی بیماری کا مسئلہ کم ہے، وہ کہتے ہیں، انصاف نہیں ملے گا، معلوم نہیں وہ کس قسم کا انصاف چاہتے ہیں۔ نیب کو مطلوب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واطن واپس لانے کیلئے حکومت برطانیہ کو خط لکھ دیا ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بیان دیا کہ  ملزم کی واپسی ملزمان کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ہوگی،برطاینہ نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق سوالنامہ ارسال کیا ہے ۔ اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ اسحاق ڈار کی بیماری کا مسئلہ کم ہے ، وہ کہتے ہیں  مجھے انصاف نہیں ملے گا، جب انصاف ملے گا تب پاکستان آؤں گا،نہیں معلوم و ہ کس قسم کا انصاف چاہتے ہیں۔ عدالت نے اشتہاری اسحاق ڈار کی واطن واپسی سے متعلق پیشرفت رپورٹ ایک ماہ میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔