Monday, May 13, 2024

سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی نا اہلی کیلئے دائر درخواستوں پر اعتراض لگا دیا

سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی نا اہلی کیلئے دائر درخواستوں پر اعتراض لگا دیا
January 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لئے دائر درخواستیں واپس کر دیں ۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواستوں پر اعتراض لگایا کہ درخواست گزاروں نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا ۔ عثمان ڈار اور خرم شیرزمان نے زرداری کےخلاف نیویارک میں اپارٹمنٹ اور پارکنگ لاٹ چھپانے پر نااہلی کی درخواستیں دی تھیں۔