Saturday, April 20, 2024

سپریم کورٹ: نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی استدعا پھر مسترد

سپریم کورٹ: نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی استدعا پھر مسترد
January 4, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کو یکجا کرنے کا معاملہ پھر سامنے آ گیا۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی ریفرنسز کو یکجا کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
نواز شریف کی جانب سے تین ریفرنس کو یکجا کرنے کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات سے متعلق سپریم کورٹ کے سولہ نومبر کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔
جس کی چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان چیمبر سماعت کی۔
سماعت کے دوران رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے ریفرنسز کو یکجا کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔
سولہ نومبر 2017 کو بھی خواجہ حارث ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی موقف اختیار کیا تھا کہ نیب کی جانب سے دائر تینوں ریفرنس کو یکجا کر کے ایک ہی ریفرنس چلانے کا حکم دیا جائے اور تینوں ریفرنس میں لگائی جانے والی فرد جرم کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔
چیف جسٹس نے نواز شریف کی اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی طرف سے اُٹھائے گئے اعتراضات کو برقرار رکھا تھا۔