Sunday, May 12, 2024

سپریم کورٹ میں کل نئے عدالتی سال کی تقریب ہو گی

سپریم کورٹ میں کل نئے عدالتی سال کی تقریب ہو گی
September 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں  نئے عدالتی سال کی تقریب کل ہو گی ، چیف جسٹس تقریب کی صدارت ، جب کہ  اٹارنی جنرل و دیگر خطاب کریں گے ۔ سپریم کورٹ میں نیا عدالتی سال کل سے شروع ہوگا ، اس حوالے سے پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوگی ۔ تقریب کو ویڈیو لنک کے ذریعے چاروں برانچ رجسٹریوں ،لاہور،کراچی ،پشاور اور کوئٹہ میں براہ راست دکھایا جائیگا ، نئے عدالتی سال کی تقریب 11ستمبر کو دن ساڑھے 11 بجے پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر منعقد کی جائے گی۔ تقریب ی صدارت  چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے ، تقریب میں سینئر وکلا بھی شرکت کریں گے جبکہ  اٹارنی جنرل،سپریم کورٹ بار کے صدر اور پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین خطاب کریں گے ۔