Sunday, May 19, 2024

سپریم کورٹ میں پیر سے ای کورٹ سسٹم کا آغاز ہو گا

سپریم کورٹ میں پیر سے ای کورٹ سسٹم کا آغاز ہو گا
May 24, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں پیر سے ای کورٹ سسٹم کا آغاز ہو گا۔ چیف جسٹس کہتے ہیں ہم اب اکیسویں صدی میں داخل ہو رہے ہیں، پیر کو کراچی رجسٹری میں وکلاء بحث کریں گے ہم یہاں اسلام آباد میں انہیں سنیں گے۔ سپریم کورٹ میں مبینہ فراڈ کے ملزم نواز اعوان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ای کورٹ سسٹم پر ریمارکس میں بتایا کہ پیر سے ای کورٹ سسٹم کا آغاز کرکے تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ کمرہ عدالت مین کمیرہ اور سکریں لگ گئی ہیں۔ پیر کو کراچی رجسٹری میں وکلاء بحث کریں گے ہم یہاں اسلام آباد مین انہیں سنیں گے۔ چیف جسٹس نے نیب کی اپیل پر ریماکس دیے کہ ملزم کےخلاف نیب کے شواہد میں کچھ نہیں۔ دوران سماعت نیب وکیل نے عدالت میں ملزم کا بیان پڑھنے کی اجازت طلب کی۔ اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈیل نیب کرتا ہو گا۔ سپریم کورٹ ڈیل نہیں فیصلہ کرتی ہے۔ قانون اجازت نہیں دیتا ملزم کے بیان پر سزا دے دیں۔ سپریم کورٹ نے ملزم نواز اعوان کی بریت کیخلاف نیب اپیل خارج کر دی۔